ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل:رکن اسمبلی کے ہاتھوں اخبار تقسیم کرنے والوں کے درمیان سائیکلوں کی تقسیم

بھٹکل:رکن اسمبلی کے ہاتھوں اخبار تقسیم کرنے والوں کے درمیان سائیکلوں کی تقسیم

Tue, 13 Mar 2018 21:34:26    S.O. News Service

بھٹکل:13/ مارچ (ایس اؤنیوز)تعلقہ ورکنگ جرنالسٹ اسوسی ایشن کے زیر اہتمام تعلقہ میں اخبارات کو تقسیم کرنے والوں کے درمیان رکن اسمبلی منکال وئیدیا کی طرف سے عطا کردہ سائیکلوں کوتقسیم کیاگیا ۔

تعلقہ پنچایت ہال میں منعقدہ پروگرام میں رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے متعلقہ افراد کے درمیان سائیکلوں کو تقسیم کیا۔ اسوسی ایشن کے سلور جوبلی پروگرام میں کئے گئے وعدے کے مطابق رکن اسمبلی نے سائیکلوں کو عطاکرتے ہوئے اپنا وعدہ وفا کیا ہے۔پروگرام میں ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر، ممبر سندھو بھاسکرنائک، تعلقہ پنچایت صدر ایشور نائک ، نائب صدر رادھا اشوک وئیدیا، وشوکرما نگم کے ممبر ستیش آچاریہ ، بلاک کانگریس صدر وٹھل نائک، ٹی ڈی نائک سمیت کئی افسران شریک تھے۔ اس موقع پر اسوسی ایشن کے راگھویندر ہیبار، موہن نائک، نثاراحمد رکن الدین ، پرسنا بھٹ، راگھویندر ملیا، عنایت اللہ گوائی ، سہیل ملا وغیرہ موجود تھے۔


Share: